ممبئی: بھارت میں نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ نے بچے کو جنم دیا ہے۔ زچہ و بچہ خیریت سے ہیں تاہم ہاسٹل وارڈن کو معطل کردیا گیا ہے۔
جنوبی ریاست کرناٹک کے علاقے چکا بالاپور میں وارڈن کی معطلی کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ہاسٹل کے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں انرولڈ طالبہ اکثرغیر حاضر رہتی تھی اور شہر میں ایک رشتے دارکے ہاں جاتی رہتی تھی۔
گزشتہ اگست میں لڑکی کا میڈیکل چیک اپ ہوا تھا تاہم تب حمل کا پتا نہیں چل پایا تھا یا اس معاملے کو دبادیا گیا تھا۔
ہاسٹل کے ایک جوائنٹ ڈائریکٹر کرشنپا نے بتایا کہ لڑکی کلاس سے اکثر غیر حاضر رہتی تھی۔ جب اس نے پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال میں چیک کروایا تب یہ معاملہ سامنے آیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس کے والدین اسے ہسپتال لے گئے جہاں اسکین کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ حاملہ ہے۔ لڑکی کا اسکول میں دسویں کلاس کے ایک لڑکے سے افیئر تھا۔ پولیس اسے تلاش کر رہی تھی۔
لڑکی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے 9 جنوری کو ڈیلیوری کرائی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی کا وزن کم تھا لیکن وہ اور اس کے بچے کی حالت مستحکم تھی۔