اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے جس سیاست کےساتھ (ن) لیگ کھڑی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا، نواز شریف جب بھی بلاتے ہیں جاتا ہوں، حکومت 9 مئی کی تحقیقات کرانے میں ناکام رہی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے اصولوں پر استعفیٰ دیا ہے تو بتانا چاہئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا الیکشن کو بے مقصد سمجھتا ہوں، مری کے حلقے کے لیے پارٹی کو مشورہ دیا تھا کہ کارکن کو ٹکٹ دیا جائے، حلقہ میں کارکن کو ٹکٹ ملا یا نہیں اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے، بلاول کہہ رہے ہیں بجلی مفت دوں گا مگر ایک یونٹ نہیں دے سکتے ، ہر آدمی تسلیم کرتا ہے نیب نے ملک کو مفلوج کر دیا، سب جماعتیں مذاکرات کے لئے بیٹھیں،مظاہر نقوی کےخلاف چارجز تھے تو انہوں نے سمجھا استعفیٰ دے دوں ،کچھ ججز کا دبائو بھی ہوتا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے پتہ نہیں کیوں استعفیٰ دیا ، بلے کا نشان پارٹی کا ہے اسے چلنے دیں، سیاستدانوں کو جیل بھیجنے کا قائل نہیں ۔