عوامی نیشنل پارٹی کو جُرمانے کے ساتھ الیکشن لڑنے کی اجازت

اسلام آباد(اُمت نیوز)الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے جُرمانے کے ساتھ انتخابات لڑنے کی اجات دے دی۔
الیکشن کمیشن نے اے این پی کو لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔
انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سُناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخابات نہ کروانےپر20ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
فیصلے میں اے این پی کو انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے 10 مئی تک کی مہلت دی گئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے 6 ماہ کی مہلت مانگی تھی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی کی 5 سال کی مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، ملک میں انتخابی مہم چل رہی ہے جس میں سیاسی جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔ اے این پی 10 مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کرائے۔