اسلام آباد(اُمت نیوز)کم طلب اور تیل کی زیادہ پیداوار کے باعث 2024 کے اوائل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں کمی کا امکان ہے،
اس کے علاوہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی،
شرح مبادلہ میں اضافے اور پریمیئم کم ہونے کے سبب 15 جنوری سے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول تقریباً 9 سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب فی لیٹر 267 روپے 34 پیسے اور 276 روپے 21 پیسے ہے۔