میں اپنی دوستی نبھاؤں گا ،اصولی آدمی ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی (اُمت نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو شخص 17 بار وزیر رہا اسے بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا اور ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا جو رات کی فللائٹ سے لندن اور امریکا سےآئے۔ اصولی آدمی ہوں، دوستی نبھاؤں گا۔ قلم دوات پر مہر لگا کرامریکی ایجنٹوں کو جواب دیں۔

گزشتہ روز عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی وی سائٹ ایکس پر کہا کہ وجودہ 7،6ماہ کی بڑی تکلیفوں کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ میں نے40 دن کا چلہ کاٹا،غاروں میں رہا اس لیے کہ ایک شخص کی فیملی ،اہلیہ کےخلاف 164کابیان دوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر توڑے گئے۔ خاندان کے فرد کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن میں نسلی اور اصلی تھا اس لیے ڈٹا رہا اور آج بھی ڈٹا ہوا ہوں، دکھ ہے کہ جو شخص 17 بار وزیر رہا اسے بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا اور ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا جو رات کی فللائٹ سے لندن اور امریکا سےآئے۔

شیخ رشید نے نام نہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ میں اپنی دوستی نبھاؤں گا ،اصولی آدمی ہوں، سچ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا۔

قوم سے بات کہنا چاہتا ہوں کہ میں امتحان میں پاس ہوا ، جھکا نہیں اب آپ کا امتحان ہے۔ آپ نے حلقہ این اے 56 سے قلم دوات پر مہر لگا کر ان امریکن ایجنٹوں اوران لوگوں کو جو رات میں امریکا کی فلائٹوں سے آکر ٹکٹ کر حقدار ٹھہرے ، ان سبکو بتانا ہے کہ قوم زندہ ہے،۔

انہوں نے شیخ رشید جان دے دے گا، دوستی اور راولپنڈی پر حرف نہیں آنے دےگا۔