غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 151 فلسطینی شہید

رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں 12 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی المنار ایریا کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا

               
January 13, 2024 · اہم خبریں, بام دنیا

غزہ (اُمت نیوز)غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں 12 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی المنار ایریا کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے البریج اور مغازی کیمپ پر بھی حملے کیے۔

علاوہ ازیں غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب دھماکوں اور شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں الاقصیٰ اسپتال میں ایندھن بھی ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب غزہ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔