راولپنڈی،: نوری کو ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد افضل شہید (عمر 29 سال؛ساکن ضلع بھمبر، آزاد کشمیر) اور سپاہی ابرار حسین شہید (عمر 27 سال؛ ساکن ضلع مانسہرہ) کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی
شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا .سپاہی محمد افضل شہید اور سپاہی ابرار حسین شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔ افواج پاکستان مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔