تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو
تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو

الیکشن کمیشن: انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں پانچویں بار توسیع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد چوتھی بار توسیع کردی ، پہلے 7 بجے تک، اس کے بعد 9 بجے تک، پھر ساڑھے 10 بجے اور پھر 11 بجے تک وقت بڑھایا گیا تھا تاہم اب آخری وقت ساڑھے 11 بجے مقرر کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے پہلے کہا تھا کہ وقت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلے کے نشان سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کرے تاہم ای سی پی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔