فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلا نہ ملنے پر بھی عمران خان کی آواز پر ووٹ ملیں گے،بیرسٹر گوہر

اسلام آبد : پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کے نشان کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے لیکن اس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اب ہم آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، بلا نہ ملنے پر بھی عمران خان کی آواز پر ووٹ ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےسےمایوسی ہوئی، 14 لوگوں کی بات کی گئی، وہ پی ٹی آئی کے ممبران نہیں ، پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، 12 کروڑ میں سے 10 کروڑ ووٹرز پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی رجسٹرڈ پارٹی ہے لیکن اسے انتخابی نشان نہیں دیا گیا، ہمارے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔