اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کے دستخطوں کیساتھ نوٹس اڈیالہ جیل سے باہر لے جانے کی کوشش جیل انتظامیہ نے ناکام بنا دی ۔
نوٹس بانی پی ٹی آئی نے نمائندہ کے حوالے کیے تھے تاہم جیل آفیسر نے کمیونٹی روم سے باہر جاتے ہوئے نمائندہ کو روک لیا، بانی پی ٹی آئی نے جیل افسر سے نوٹس لے کر واپس نمائندہ کو تھما دیے اور عدالت سے اجازت لینے کا کہا۔
وکلا نے نوٹس جج محمد بشیر کو دکھا کر باہر بجھوانے کی استدعا کی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آگاہ کرنے پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے دستخط کاٹ کر نوٹس لے جانے کی اجازت دیدی، عدالتی حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی کے دستخط کاٹ کر نمائندہ نوٹس لے کر باہر چلا گیا۔