لاہور: الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی لسٹیں جاری کر دیں۔
لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130کیلیے لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان جاری کردیا گیا جبکہ لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173کیلیے ’’ملکہ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا۔
لاہور سے پی ٹی آئی کے سلمان عباس کو ’’ہوائی جہاز‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا۔زبیرنیازی کو ’’پیراشوٹ‘‘،بجاش نیازی کو ’’کرکٹ سٹمپ ‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا۔بیرسٹرگوہر کو چینک کا انتخابی نشان دیا گیا ۔
پی پی 169لاہور سے میاں محمود الرشید کو ’’ریکٹ‘‘کا نشان جاری کیا گیا،پی پی 171لاہور میاں اسلم اقبال کو جہازکا نشان الاٹ کیا گیا۔
این اے 121 سے تحریک انصاف کے وسیم قادر وکٹ اور این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ ایلفابیٹ k کے نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
این اے 123 سے تحریک انصاف کے امیدوار افضل عظیم ریڈیو اور این اے 124 سے ضمیر ایڈووکیٹ ڈولفن کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے۔
این اے 127 سے ظہیر عباس کو کلاک دیا گیا اور این اے 128 سے سلمان اکرم ریکٹ کے میدان سے قسمت آزمائی کریں گے۔
این اے 129 سے میاں اظہرکو وکٹ اور این اے 130 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان دیا گیا۔ این اے 119 پر ندیم شیروانی کو کرکٹ اسٹمپ کا انتخابی نشان الاٹ ہوا۔
دوسری جانب سوات میں این اے 4 پر سہیل سلطان کو بکری، پی کے 4 پر علی شاہ خان کو کھسہ، پی کے پانچ پر اختر خان ایڈووکیٹ کو پریشر ککر کا نشان ملا۔
این اے 150سےزین حسین قریشی کو“جوتے“کاانتخابی نشان الاٹ ہوا۔این اے151سےمہربانوقریشی کو“چمٹا“،این اے152سےعمران شوکت کو“انتخابی نشان“ ٹنل “ الاٹ ہوا۔
این اے153میں ڈاکٹرریاض لانگ کوانتخابی نشان“راکٹ“ ملا، این اے148سےبیرسٹرتیمورملک کوانتخابی نشان“کلاک“ ملا، این اے149سےملک عامرڈوگرکوبھی انتخابی نشان“کلاک“الاٹ ہوا۔
کرک میں این اے 38 کےامیدوار شاہد خٹک کوانتخابی نشان باجامل گیا۔ پی کے ستانوے کے امیدوار خورشید خٹک کو پیراشوٹر مل گیا جب کہ پی کے98 امیدوارسجاد بارکوال کو انتخابی نشان ٹرانسفارمر دیا گیا۔چکوال سے ایاز امیر کو باجا ملا۔