یبر/ پشاور: طورخم سرحدی گزرگاہ دو طرفہ تجارت کے لیے آج دوسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث گزرگاہ کے دونوں جانب سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔
کسٹم ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کی شرط عائد ہے۔
سیکیورٹی حکام نے گزشتہ روز بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان سے داخل ہونے والے گاڑیوں کو روک دیا تھا جبکہ افغان فورسز نے بھی پاکستان سے داخل ہونے والی کار گو گاڑیوں کو واپس بھیج دیا تھا۔
ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کیا تھا جس پر عمل درآمد گزشتہ روز سے شروع کیا گیا تاہم سرحدی گزرگاہ سے پیدل آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔