فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی، فائل فوٹو
فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی، فائل فوٹو

پاکستان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست سے دو چار

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

ٹاس پاکستان نے جیتا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔

کیوی اوپنرز نے پاکستانی بالرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بناکر عامر جمال کا شکار بنے۔

فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسکے بعد ڈیرل مچل 17، گلین فلپس 13، مارک چیپ مین 4 اور ایڈم ملنے صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔قومی ٹیم 19.3 اوورز میں محض 173 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، پہلی وکٹ 8 کے اسکور پر گری جب صائم ایوب ایک رن بناکر آئوٹ گئے۔ 10 کے ٹوٹل پر دوسری وکٹ گری۔ محمد رضوان 7 رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے۔

ابتدائی دو وکٹوں کے جلد گرنے کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔ بابر اعظم نے 65 اور فخر زمان نے 50 رنز اسکور کیے۔ ان دونوں کے آئوٹ ہونے کے بعد صرف کپتان شاہین آفریدی 22 رنز کے ساتھ تھوڑی سی مزاحمت کر پائے۔

لوئر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا، افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9 اور شاہین شاہ آفریدی 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے ایڈم مائلن نے چار جبکہ سوڈھی، سائوتھی اور سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔