نیدرلینڈ، مسلم نوجوانوں نے قرآن کی بے حرمتی رکوا دی
تصادم کے نتیجے میں3 پولیس افسر زخمی ہوئے،3افراد کو پولیس اور مقامی انتظامیہ کے احکامات نہ ماننے پر گرفتار کرلیا گیا۔
PEGIDA نے آرنہم کی انتظامیہ سے قرآن جلانے کی اجازت حاصل کر رکھی تھی، فائل فوٹو
روٹرڈیم : نیدر لینڈز (ہالینڈ) میں مسلم نوجوانوں نے پولیس سے پنگا لے کر قرآن مجید کی بے حرمتی رکوادی۔
قرآن کی بے حرمتی کا گھنائونا منصوبہ دی پیٹریاٹک یوروپینز اگینسٹ تھع اسلامائزیشن آف دی ویسٹ (PEGIDA) کے لیڈر ایڈون وویگنزویلڈ نے تیار کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ PEGIDA نے آرنہم کی انتظامیہ سے قرآن جلانے کی اجازت حاصل کر رکھی تھی۔ ایک گروپ نے اچانک نمودار ہوکر قرآن کو جلانے کا ایونٹ سبوتاژ کردیا۔
اس موقع پر تصادم کے نتیجے میں تین پولیس افسر زخمی ہوئے جبکہ تین افراد کو پولیس اور مقامی انتظامیہ کے احکامات نہ ماننے پر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے PEGIDA کے لیڈر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔