ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149سے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کو عقاب کا نشان الاٹ کر دیاگیا جبکہ ان کے مدمقابل آزادامیدوار مخدوم جاوید ہاشمی کو کرسی اور میز کا نشان جاری کردیاگیا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 151ملتان سے آزاد امیدوار رانا محمود الحسن کو ’’بھیڑ‘‘کا نشان جاری کر دیاگیا،این اے 152ملتان سے اعجاز احمد نون کو ’’بھیڑ‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا،این اے 153ملتان سے دیوان عاشق بخاری کو انتخابی نشان ’’حقہ ‘‘جاری کیاگیا۔