راولپنڈی: گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بُلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ٹیپو رزاق شہید (عمر: 23 سال، ساکن ضلع ساہیوال)، سپاہی سنی شوکت شہید (عمر: 24 سال، ساکن ضلع کراچی)، سپاہی شفیع اللہ شہید (عمر: 23 سال،ساکن ضلع لسبیلہ)،، لانس نائیک طارق علی شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی محمد طارق خان شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع میانوالی) کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی ۔شہدا ء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔ ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔