کراچی: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں۔ کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر آزاد حیثیت میں اور مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن میں حصہ لیں گےامیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے ریکٹ، ٹینس بال، بوتل، بینگن، ڈھول اور دیگر انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔این اے 229 پر ولی محمد مغیری کو مور اور این اے 230 پر مسرور سیال کو ریکٹ ،این اے 231 پر خالد محمود کو ٹیبل ٹینس بال اور این اے 232 پر علیم عادل شیخ کو ریکٹ ، این اے 233 پر ایڈووکیٹ حارث کو اسٹل کیمرہ اور این اے 234 کی نشست پر فہیم خان کو بوتل،این اے 235 پر سیف الرحمان کو ٹاور اور این اے 236 پر عالمگیرخان کو بینگن، این اے 237 پر ایڈووکیٹ ظہور محسود کو بیڈ اور این اے 238 پر حلیم عادل شیخ کو ٹیبل ٹینس بال،این اے 239 پر یاسر بلوچ، این اے 240 سے رمضان گھانچی اور این اے 241 سے خرم شیر زمان کو ڈھول،این اے 242 پر دوا خان اور این اے 243 پر ایڈووکیٹ شجاعت علی کو ٹیبل جبکہ این اے 244 پر آفتاب جہانگیر کو کرکٹ اسٹیمپ،این اے 245 پر عطاءاللہ خان اور این اے 246 پر ملک عارف اعوان کو ریکٹ، این اے 247 پر تابش توفیق کو گیزر جبکہ این اے 248 پر ارسلان خالد اور این اے 249 پر عزیر علی کو حرف P کا انتخابی نشان ،این اے 250 پر ریاض حیدرکو فاختہ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کوآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے ریکٹ، ٹینس بال، بوتل، بینگن، ڈھول بکری، کُھسّہ، توا، زبان، سبز مرچ، فرائی پین، جہاز، ریڈیو، وکٹ، انار، چارپائی، ہینڈ پمپ اور گھڑیال سمیت مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔