معروف بھارتی شاعر منور رانا دل کے دورے کے باعث چل بسے

بھارت (اُمت نیوز)معروف بھارتی شاعر منور رانا جسن کا حقیقی نام سید منور علی تھا 71 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

منور رانا گزشتہ 15 روز سے لکھنو کے پی جی آئی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، ان کا انتقال مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات 11 بجے ہوا جس کی تصدیق منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا اور بیٹے تبریز رانا نے کردی ہے۔

منور رانا کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین پیر کے روز کی جائے گی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، چار بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

منور رانا کی ’ماں‘ کے موضوع پر شاعری زبان زد عام تھی جس میں ’کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئی، میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصے میں ماں آئی‘ مقبول عام شعر تھا۔