8 سال سے لال حویلی میں موجود ان تصاویر کو ہٹادیا گیا، فائل فوٹو
8 سال سے لال حویلی میں موجود ان تصاویر کو ہٹادیا گیا، فائل فوٹو

لال حویلی میں”تبدیلی” آ گئی

راولپنڈی: عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف امیدوار اتارنے کے بعد لال حویلی سے تحریک انصاف کے پرچم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر ہٹادی گئیں۔

شیخ رشید کی رہائشگاہ کے باہر، سیڑھیوں اور میٹنگز رومز میں عمران خان کی اکیلی اور شیخ رشید کے ہمراہ کئی تصاویر لگائی گئی تھیں۔8 سال سے لال حویلی میں موجود ان تصاویر کو ہٹادیا گیا جس سے واضع ہوتا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید میں اختلافات  شدت اختیار کر گئے ہیں۔