کراچی: تحریک تحفظ پاکستان نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-245 شاہ ضیاء الدین خان نے اکبرعلی خان کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنا میری ذاتی خواہش نہیں تھی لیکن جن نمائندگان کو ہم اورآپ منتخب کرتے ہیں وہ پھر اپنے مفادات کی بات کرتے ہیں اورعوام رابطہ تک نہیں رکھتے۔
انھوں نے کہاکہ میں جہاں کہیں بھی جاتا ہوں ہر جگہ فریاد ہی سنتا ہوں جدید دور میں بنیادی سہولیات سے محروم عوام راویتی سیاستدانوں سے تنگ آگئے ہیں بجائے اس کہ وہ قوم کی بات کریں تو ایک دوسرے کو پارلیمنٹ فلور پر گالی دینے میں مصروف عمل رہتے ہیں جس کی وجہ نوجوانوں کق سیاست سے نفرت پیدا ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہاکہ آپشن کے طور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے پلیٹ فارم تحریک تحفظ پاکستان کے بھر پور اعتماد کیساتھ عام آدمی کی مسائل کے حل کے لیے میدان میں اترا ہوں لوگوں کی بھرپور تعاون اور حمایت بھی حاصل ہے اسی پیلٹ فارم سے آپ کے تمام مسائل حل کرنے کی دل کوششیں ہونگی لوگوں کے جذبے بتا رہے ہیں کہ ایم این اےآپ ہی کا نمائندہ ہے جیت نصیب ہوئی تو پھر ٓارام کی نیند سوئیں آپ کا خام میدان رہے گا نہ بھی نصیب ہوئی تو پھر بھی وقت کے ظالم و جابر سے حق لینا اتا ہے مزید کوئی بھی کسی مسائل کا رونا نہیں روئے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان طبقہ سب سے زیادہ مایوس ہے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ جمہوریت کے لیے سب زیادہ قربانیاں نوجوانوں کی ہے نوجوان اگر ساتھ کھڑے رہیں تو یہ میرا دعویٰ ہے کہ آنے والے کل میں مایوس نہیں ہونگے بہترین مسقبل کے مالک ہونگے۔