راولپنڈی: رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 3 دن میں اپنے امیدواروں کی انتخابی نشانات کیساتھ لسٹ جاری کریگی ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریںگے۔سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے،اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہو گی ،عوام سے اپیل ہے پی ٹی آئی کے منتخب کردہ نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں،جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائیں گی۔
انھوں نے کہاکہ ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے ،قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو نہیں پانچ رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا۔