کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرسال اول کے امتحان میں کم نمبرز آنے والے طلبا وطالبات نے انٹربورڈ آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا،طلبا وطالبات نے ہمیں انصاف چاہیئے کے بینرزاورپلے کارڈزاٹھا رکھے تھے،اس موقع پرطالب علموں کا کہنا تھا کہ ہمیں جتنے نمبرزدیئے گئے ہمارے پرچے اتنے برے نہیں ہوئے تھے،کہیں نہ کہیں کوتاہی ہوئی ہے لہذا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، طلبہ نے بتایا کہ اسکروٹنی میں بورڈ انتظامیہ صرف فیسیں بٹورتی ہے،کاپی نکال کردیکھنے کی زحمت بھی نہیں کرتے،کوئی غلطی نکل بھی آتی ہے تو بورڈ انتظامیہ یہ کہہ کربھگا دیتی ہے کہ ہمارے پاس نتیجہ درست کرنیکا اختیارنہیں،ہم صرف ری ٹوٹل کرتے ہیں،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کو انصاف دلانے کیلئے مداخلت کریں تاکہ ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے۔