پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا، غوث علی شاہ

خیرپور: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار این اے 202ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کے مدمقابل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سید غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ 15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کا بیڑا غرق کردیا ہے خاص طور پر حلقہ این اے 202کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے،اس حلقے کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں بے روزگاری امن امان اغوا برائے تاوان غنڈہ گردی اپنے عروج پر ہے حلقے کے عوام کو نہ پینے کا صاف پانی گیس بجلی روزگار کسی بھی قسم کی سہولیات مہیا نہیں مگر ہم اس بار ان کی غنڈا گردی نہیں چلنے دیں گے ان کی غنڈہ گردی کا جواں مردی سے مقابلہ کرینگے ہمیں امید ہے کے حلقے کے عوام اس بار ان سندھ دشمن عناصر کو مسترد کرکے ہمیں خدمت کا موقع فراہم کرینگے۔