سعودی عرب میں پیٹرول پمپ پر دھماکا اور خوفناک آتشزدگی، ویڈیو وائرل
حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 6 افراد جھلس جانے کے باعث زخمی،آگ پر قابو پالیا گیا
ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک میں پیٹرول پمپ میں ہونے والے زور دار دھماکے اور آتشزدگی میں 1 شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق تبوک میں ایک پیٹرول پمپ پر دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
https://twitter.com/trend4uu/status/1746756177944351170?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1746756177944351170%7Ctwgr%5E5e56ab9eb97c716e74812016b4bc8b4070e9adbe%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2591190%2F10
سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 6 افراد جھلس جانے کے باعث زخمی اور دھوئیں کی وجہ سے 8 کی حالت غیر ہوگئی۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول پمپ کی آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا۔