یمن (اُمت نیوز)یمن کے حوثی جنگجوؤں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی مال بردار جہاز پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے بعد جنگ پھیلنے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق حوثی جنگجووں نے میزائل کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جو جہاز کے کارگو ہولڈ میں ا کر لگا تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی بمباری کے باوجود حوثیوں کی مال بردار جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت برقرار ہے۔
یمن کے جنگجوؤں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے رد عمل میں بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں اور بحری آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں بحرہ احمر سے سمندری تجارت کم ہو گئی ہے۔
تازہ ترین اعلان قطر کی جانب سے سامنے ایا ہے جس نے کہا ہے کہ وہ اپنا تیل اور گیس بحیرہ احمر کے راستے برامد نہیں کرے گا۔