ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

لاہور(اُمت نیوز)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
شہر لاہور میں خشک سردی کی شدت برقرار، رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 162ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس قونصلیٹ 342،ڈی ایچ اے میں شرح260ریکارڈ، کینٹ پولو گراؤنڈ168،ایچی سن کالج میں شرح 162ریکارڈ کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔