وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے گنگارام وجنرل ہسپتال کا دورہ

لاہور(اُمت نیوز)شدید سردی و دھند ایک طرف،دکھی انسانیت کی خدمت کی دھن دوسری طرف،وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کا رات گئے گنگارام اورجنرل ہسپتال کا 3گھنٹے طویل دورہ، ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی نےہسپتال کےبرآمدے سے گزرنے والی سیوریج لائن کا فوری نوٹس لے لیا،ایم ڈی واسا موقع پر ہی طلب ،سیوریج لائن کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا،سیوریج لائن کی منتقلی کیلئے مشاورت سےمتبادل پلان مرتب کرنےکاحکم دیا،محسن نقوی نے ہسپتال میں خالی جگہ پر پودے لگانے ،لینڈ سکیپنگ کی ہدایت دی،وزیر اعلیٰ نے وارڈز،آپریشن تھیٹرز ودیگر شعبوں میں کام پرپیشرفت کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کا کہنا تھا کہ 31جنوری تک ہسپتال کی اپ گریڈیشن کو مکمل کیا جائے،گنگارام ہسپتال کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی جنرل ہسپتال پہنچ گئے،وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کاجائزہ لیا،محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر لمحہ قیمتی ہے، ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرسکتے،دونوں ہسپتال ٹائم لائن کے اندر مکمل چاہئیں،اپ گریڈیشن کے کاموں میں معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا،سیکرٹری تعمیرات کو اپ گریڈیشن کے کاموں کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں،ہسپتالوں کے6لاکھ سکوائر فٹ سےزائد ایریا کی اپ گریڈیشن کاکام جاری ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلی بار بیک وقت ہسپتالوں کی حالت بہتربنانے کیلئے کام شروع کیاگیا،کوشش ہے منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوں ،عوام کو سہولت مل سکے،جس کام کا بیڑا اٹھایا ہے، اس کی پیشرفت کاخود جائزہ لیتا ہوں،سیکرٹری تعمیرات ،سیکرٹری صحت نے منصوبے کی تکمیل بارے بریفنگ دی،صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،سیکرٹری صحت ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری سیاحت،کمشنر و متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔