اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائزعیسیٰ کی عدالت میں ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پرآئے اور عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کے خلاف درخواست مقررکرنے کی استدعا کی جس پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لطیف کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ باہر جا کر الزامات لگاتے ہیں ،ایک طرف آپ عدلیہ پراعتماد نہیں کرتے اور دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں ، جلد سماعت کیلیے ایک الگ درخواست دائر کر دیں، قانون کے مطابق جو ریلیف ہو گا وہ دیں گے ۔