راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس دوران سینئر سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی ،فرد جرم عائد کیے جانے کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ معزز جج نے بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔
وکیل صفائی کی جانب سے عدالت سے بشریٰ بی بی کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے غیر شرعیٰ نکاح کیس کو خارج کرنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر لیا ہے ۔