فائل فوٹو
فائل فوٹو

ساس بہو کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد: ساس بہو کے درمیان لڑائی کا معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا جس  میں چیف جسٹس نے ساس کی اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں صبیحہ خانم نے سابق بہو سعدیہ کو 10 تولہ سونا دینے کے ہائیکورٹ کےحکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اس کیس میں دونوں اطراف خواتین کیوں ہیں؟ ساس کا اس کیس سےکیا تعلق؟ اس پر وکیل ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ یہ جھگڑا ساس اوربہو کے درمیان ہی ہے، تنازع بھی 10 تولے سونے کا ہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا بہو کو طلاق ہو چکی ہے، حق مہر کتنا تھا؟  اس پر ساس کے وکیل ذوالفقار نقوی نے بتایا کہ جی طلاق ہو چکی اور تین بچے بھی ہیں، 2 ہزارروپے حق مہر تھا۔

اس پر جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ تین بچوں کی ماں کو 10 تولہ سونا دینے میں کیا مسئلہ  ہے۔بعد ازاں عدالت نے 10تولہ سونا نا دینے سے متعلق ساس صبیحہ خانم کی اپیل خارج کردی۔