انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری،خوش اسلوبی سے انجام دیں گے

اسلام آباد ( اُمت نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے اور الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے، جو نگران حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی، الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔