ایران کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پرچین کا ردعمل

امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں۔چینی وزارت خارجہ

               
January 17, 2024 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیجنگ: چین نے موجودہ صورتحال میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔

چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں۔اس سے قبل دفترِ خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا تھا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی ذمے داری ایران پر ہی عائد ہوگی۔