ممبئی کی گھاٹ کوپر اندھیری گلی میں پولیس اور بلدیاتی حکام نے سخت سیکیورٹی حصار میں ایک مسجد اور ایک مدرسے کوشہید کردیا۔
مسجدِ طاہرہ اور گلشنِ احمد رضا مدرسہ 30 سال سے قائم ہیں تاہم اچانک ممبئی انتظامیہ نے نوٹس بھیجا کہ یہ دونوں مقامات سڑک کے توسیع کے منصوبے کے درمیان آرہے ہیں اس لیے مسمار کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب مسجد اور مدرسہ کے ٹرسٹی منصور شیخ نے بتایا کہ مسجد کمیٹی نے لنک روڈ کو چوڑا کرنے کے منصوبے کے دوران ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) سے قانونی تحفظ حاصل کر رکھا تھا۔
اہم ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد کمیٹی کے قانونی موقف اورعلاقہ مکینوں کی گزارشات کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسجد اور مدرسے کو مسمار کردیا۔جس پر مسلم برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔