کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر دھماکے کے باعث 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا ہے کہ دھماکا زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا، دھماکا بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کچرا چننے والے 4 بچے اور ایک ٹریفک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
ٹراما سینٹر کے ایم ڈی ڈاکٹر ارباب کامران کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ دھماکے کے 9 زخمیوں کو ٹراما سینٹر لایا گیا ہے، زخمیوں میں 4 بچے شامل ہیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔