اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں واقع گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چھت گر گئی۔ بھاری ملبہ گرنے سے ماں بیٹی اس کی لپیٹ میں آ گئیں۔
ریسکیو اہلکار اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ماں بیٹی کو نکالا تو دونوں دم توڑ چکی تھیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos