اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے بنائے گئے ان جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور ان کے ذریعے سے پھیلائے گئے جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈہ سے ہوشیار رہتے ہوئے اسے نظر انداز کریں۔