نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

اسلام آباد: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 225 رنزکا ہدف دیا،جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورزمیں 7 وکٹ پر 179 رنز ہی بنا سکی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی طرف سےفن ایلن نے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے،ٹم سائفرٹ 31،گلین فلپس 19، ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر  4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے 2، شاہین شاہ آفریدی،زمان خان،محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد رضوان 24، محمد نواز 28، فخر زمان 19، اعظم خان 10، صائم ایوب 10 اور افتخار احمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔