لاہور (اُمت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف انتخابی مہم کا آج باقاعدہ آغاز کریں گے۔
قائد ن لیگ میاں نوازشریف آج حافظ آبا د میں جلسے سے خطاب کر یں گے، لیگی قائد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 میں امیدوار سائرہ افضل تارڑ کے انتخابی جلسے میں شرکت کرینگے، چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لے کر میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی دورِ حکومت کی ناکامیوں کو بھی انتخابی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران کم و بیش 12 سے 15 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبالی جلسے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار کسی عوامی جلسے میں شرکت کریں گے۔