شجاع آباد (اُمت نیوز) شجاع آباد میں دھند کی وجہ سے 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد شدید ہو گئے ہیں۔
افسوسناک حادثہ شجاع آباد کی مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے 2 موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں چند افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔