اسلام آباد: چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ آئندہ دو روز کے لیے مقدمات کی سماعت سے رخصت لیتے ہوئے چیمبر ورک کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس 18 اور 19 جنوری کو اپنے چیمبر میں ہی اہم امور سرانجام دیں گے۔
مصروفیات کی بنا پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کابینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی کا علیحدہ بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔