پشاور: پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردارہوگئے۔
پشاور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نےعدالت کوبتایا کہ انہوں نے ٹکٹ واپس کر دیا ہے۔
گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انوراورجسٹس صاحبزادہ اسداللہ پرمشتمل بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست پ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
آج سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارنے ٹکٹ واپس کردیا ہے ، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔پشاور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لیے جانے کی بناء پر نمٹا دی۔