اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑنےعام انتخابات کے انعقاد کیلیے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کیلیے تشکیل دی جانے والی رکنی کمیٹی میں سیکریٹری داخلہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری شامل ہوں گے ۔وفاقی وزیر مواصلات اور مییری ٹائمز سیکورٹی کمیٹی کے کنوینرہوں گے ۔
کمیٹی عام انتخابات کے انعقاد کے لیے کیلیے ضروریات کا جائزہ اور فراہمی کیلیے معاونت کرے گی۔
امن وامان کی صورتحال پرموثر کنٹرول کیلیے اضافی سیکیورٹی فراہمی کرنے کیلیے فوری فیصلہ سازی بھی کمیٹی کی ذمے داری ہوگی۔
کمیٹئ عام انتخابات کیلے موثر انعقاد کیلئےالیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی ۔