ایران میں سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد ( نیٹ نیوز) ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو دفتر خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں،پاکستان نے گزشتہ روز سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی مختصر پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور ایرانی سفیر بھی فی الحال پاکستان نہیں آ رہےہیں۔
مدثر ٹیپو