بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی ، خواجہ آصف

سیالکوٹ: مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 71خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ پچھلی دفعہ افسوس ہوا دھاندلی کی وجہ سے ہم اس حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ نہ جیت سکے پچھلے چار سال پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی، پی ٹی آئی والوں نے اپنے مفاد کیلئے کام کیے آخر میں ٹی وی پر بیٹھ کر اپنے لیڈر کو گالیاں دینے لگ پڑے اس شہر میں ترقیاتی کاموں کی گنتی کا لمبا سلسلہ پچاس کی دہائی میں شروع ہوامیرے والد یہاں سے پہلے صوبائی اور پھر قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس شہر میں ہم نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے یہ کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض تھا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 71خواجہ محمد آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 46 چوہدری فیصل اکرام، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 47 محمد منشاء اللہ بٹ، سابق میئر توحید اختر چوہدری کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میاں نواز شریف اقتدار میں آئے گا اور ایک بھرپور ترقی کا سفر شہر میں شروع کیا جائے گاہم نے عمر گزار لی ہے لیکن یہ جو بچے ہیں انکے مستقبل کے لئے اس شہر کو نمونہ بنا دیں گے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ گھر گھر جا کر دستک دیں آٹھ فروری کے ووٹ کے لئے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے نمائندوں نے جتنے ووٹ لئے اتنے ووٹ ہمیں جنرل الیکشن میں نہیں ملے اس کی ایک وجہ دھاندلی بھی تھی ہم نے اپنے لئے نہیں بلکہ نواز شریف کے لئے گھر گھر جانا ہے نواز شریف نے ہمارے لئے قربانیاں دیں جیلیں کاٹیں ہیں۔