ڈیرہ اسماعیل خان : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایران پاکستان پڑوسی ہے،اب بھی وقت ہےہم کوئی منفی اقدامات نہ کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کے لیے کھڑا ہے،یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔