چیف الیکشن کمشنر کا لاہور میں پی پی پی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس

لاہور(اُمت نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لاہور میں پی پی 162 کے جیالے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے الیکشن آفس کو پیٹرول بم سے نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لاہور پولیس ستوکتلہ میں میرے انتخابی حلقے این اے 127 کے صوبائی امیدوار کے انتخابی دفتر پر حملے کی ایف آئی درج نہ کر کے غیرجانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں جیالے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر گولیاں برسائی گئیں