سردیوں میں چھتری تلے بشریٰ بی بی کی عدالت آمد، سوالات اٹھنے لگے

اسلام آباد(اُمت نیوز)گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روک دیا۔

لیکن اس سماعت کیلئے پیشی پر جس انداز میں بشریٰ بی بی پیش ہوئیں اس پر لوگوں نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔

سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کی عدالت آمد کے مناظر پر مبنی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں انہیں ایک چھتری تلے چلتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ایک شخص نے تھامی ہوئی ہے اور ان کے گرد سکیورٹی گارڈز بھی موجود ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بنا دھوپ کے چھتری تلے گھومنے پر کئی سوالات داغ دیے، جبکہ کچھ نے قیاس آرائیاں بھی کیں۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ آج اسلام آباد میں بارش ہو رہی تھی؟
جبکہ کچھ نے چھتری تھامنے کو ’غلامی‘ اور اس کا ’نیکسٹ لیول‘ قرار دیا۔
ایک صارف نے تو اس کالی چھتری کو جادو ٹونے سے ہی جوڑ دیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح کیس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔