وزیراعلیٰ کا رپورٹرز،کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافرز کو پلاٹس دینے کا اعلان

لاہور(اُمت نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نےصحافیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، محسن نقوی نے پروفیشنل صحافیوں کو رہائشی پلاٹس دینے کااعلان کردیا ۔
وزیراعٰلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارصحافی برادری کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے رہائشی پلاٹس دیئے جائیں گے۔ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے رپورٹر ز، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مینوں کو مجموعی طور پر 3300 پلاٹس دئیے جائیں گے، پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا اشتہار کل 22جنوری کو اخبارات میں دیاجائے گا
انہوں نے کہا ہے کہ رپورٹرز کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائے گا جبکہ کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو3 مرلے کاپلاٹ دیا جائے گا، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافی برادری کو پلاٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو تقریبا ایک سال ہو چکا ہے،جس شہر کا دورہ کرتا ہوں وہاں پر صحافی بھائیوں کا ایک ہی مطالبہ ہوتا تھا کہ ہمارے لئے کچھ کریں اور آج وہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔