فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت: بیوی کا قاتل ہوٹل مینیجریوٹیوبرکی ویڈیومیں آگیا

گووا: بھارت کی ریاست گوا میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے مینیجر نے اپنی بیوی کو قتل کیا اور اس واردات کو حادثے کا رنگ دے دیا۔ اس کی پلاننگ اچھی تھی مگر نصیب برا تھا کہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے باوجود وہ پھنس گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق لکھن سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ گورو کاتیار اس بات پر مشتعل تھا کہ اس کی بیوی کا کسی سے افیئر چل رہا ہے۔ کاتیار جنوبی گوا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کا مینیجر ہے۔اس نے چار کے پونے چار بجے بیوی کو سیر کے بہانے ساتھ لیا اور اپنے ہوٹل سے کچھ دور ساحل کے ایسے حصے میں لے گیا جہاں چٹانیں ہیں۔

گورو نے 27 سالہ دیکشا گنگوار کو ایک پہاڑی چوٹی سے دھکا دے کر سمندر میں گرادیا۔کچھ دیر بعد اس نے ہوٹل پہنچ کر اپنی بیوی کی گم شدگی کا ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پولیس آئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو کچھ ہی دیر میں دیکشا کی لاش سمندر سے مل گئی۔

گورو کاتیار پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں بہت حد تک کامیاب ہوچکا تھا مگر ایسے میں ایک مقامی باشندے نے جویوٹیوبر بھی ہے سامنے آکر ایک وڈیو پیش کی جس میں گورو کاتیار کو اس کی بیوی کے ساتھ ساحل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔