راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج پھر آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور سائفر کیس کی سماعت ہوگی، گزشتہ سماعت پر مزید پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔
سائفرکیس میں مجموعی طور پر 15 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں، اہم گواہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی اپنا بیان قلمبند کروا چکےہیں۔
آج ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔
اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک پیش ہوں گے۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین 11 بجے اڈیالہ جیل میں کریں گے۔